جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے جمع ہوگئے، رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے: چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم کے کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، مہند اور دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک ارب روپے جمع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہ میں ڈیمز عملدرآمد کمیٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ واپڈا نادہندگان سے ریکوری شروع کرے، ڈیم کی تعمیر میں نگران جج بھی مقرر کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے ڈیم کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کا پہلا مرحلہ اسی سال شروع ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم سے آٹھ سومیگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، جبکہ تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈیم کا پہلا مرحلہ اسی سال شروع ہوگا۔


ڈیموں کی تعمیر کے خلاف سازشیں‌ اور کرپشن کا خاتمہ، چیف جسٹس نے اعلانِ جہاد کردیا


گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ آپ سب کو مل کر ڈٰیموں کی تعمیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور پھر پہرہ بھی دینا ہے کہ اس کے خلاف کون سازشیں کررہا ہے، جو بھی سازش کرے ہمیں مل کر اُسے کچلنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں چالیس سال سے ڈیم نہیں بنے ہم نے ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا تو گلگت بلتستان میں سازشیں شروع ہوگئیں، ہمیں تمام سازشوں کو مل کر کچلنا اور معاشرے سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں