اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالر بانڈز کے اجراء سیمت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈالر بانڈز کا اجراء اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں۔
آئندہ حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کاسامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکسستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔
متوقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بار ے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلمینٹ سے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی حکومت زرعی شعبےمیں عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی لائے گی‘ اسد عمر
یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کارخانوں اور زرعی شعبے کو توانائی کی رسد پرمحصولات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کو کم از کم بارہ اب ڈالر فنانسنگ درکار ہوگی۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں آٹھائیس ارب ڈالر درکار ہیں۔