اشتہار

سعودی عرب: 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملازمت کی خاطر سعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کی خاطر جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کردیا ہے، بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی پرواز 734 پر جدہ سے لاہور پہنچے۔

بے دخل پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود قید کیا گیا تھا، امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کاؤنٹر پر روکا، عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مسافروں کی گفتگو”][/bs-quote]

مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔

واضح رہے کہ جون 2018 میں بھی 40 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان روانہ کردیا گیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کا ریکارڈ چیک کرکے گھروں کو روانہ کردیا تھا۔

سعودی گیزٹ رپورٹ کے مطابق فروری 2017 میں بھی 39000 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا تھا جبکہ انہیں چار ماہ کی قید بھی برداشت کرنی پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں