جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرنسی مارکیٹ، ڈالر کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33 پیسے گر گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 123.90 تک پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت 124روپےسےنیچے آئی اور قدر 33 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 123 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 122 روپے 50 پیسے اور فروخت 123 روپے 50 پیسے سے ہوئی۔

کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ عید قرباں پر بیرونِ ممالک سے ڈالرز آرہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آئیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 242کھرب روپے تک جا پہنچا

واضح  رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے عام انتخابات 25 جولائی تک ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 130 روپے تک پہنچ گئیں تھیں البتہ عمران خان کی تقریر کے بعد سے ملکی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی۔

 کرنسی ڈیلرزکا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے اور کرنسی مارکیٹ کو فری کرنے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا ، جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتیں بڑھیں  اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

بعد ازاں تحریک انصاف کو عام انتخابات میں واضح اکثریت ملی اور عمران خان نے قوم سے بطور ممکنہ وزیر اعظم پہلا خطاب کیا تو ملکی معیشت مستحکم ہوئی جس کے بعد ڈالر اور سونے کی فی تولہ قیمتیں نیچے آنی شروع ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں