اشتہار

سی پیک پاکستان کی صنعتی ترقی کا باعث بنے گا، چینی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: بین الاقوامی جریدے چائنا ڈیلی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز ملک میں صنعتی ترقی کا باعث بنیں گے۔

چینی اخبار کے مطابق سی پیک کے تحت بننے والے اکنامک زونز پر پاکستان انحصار کرسکتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی صنعتی ترقی کا باعث بنے گا، پاکستان کو اس شعبے میں چینی مہارت سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

سی پیک معاہدے کے تحت پاکستان میں سینتیس اسپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے، یہ زونز چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بنائے جائیں گے، چین میں اٹھارہ سو اکنامک زونز موجود ہیں جو کہ کامیابی کی مثال ہیں۔

- Advertisement -

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان اسپیشل زونز سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی تاہم پاکستان کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سی پیک کی کامیابی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا، نگراں وزیر خارجہ

واضح رہے کہ نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پیکیج کو سی پیک سے مشروط کرنا درست نہیں ہے، کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا حصہ ہیں، چینی صدر پاکستان کو اپنا گہرا دوست سمجھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں