اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

سرعام ٹیم کا اسٹنگ آپریشن، آئی جی جیل کا ایکشن، 5 افسران معطل، انکوائری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سرعام ٹیم کے حیدرآباد سینٹرل جیل میں اسٹنگ آپریشن کے بعد آئی جی جیل حرکت میں آگئے، کرپشن میں ملوث پانچ افسر معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام ٹیم نے حیدرآباد سینٹرل جیل میں اسٹنگ آپریشن کیا تھا، جیل میں افسران پیسے لے کر جھوٹے مقدمے درج کرتے اور جیل میں موجود قیدیوں کو سہولتیں دیتے تھے۔

دو روز پہلے ٹیم سرعام حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ سامنے لائی تھی، قاسم آباد تھانے کے ڈبل منشی ستار نے پیسے لے کر دو افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور انہیں لاک اپ کردیا، قیدیوں کو حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی پیسے لے کر سہولت دی گئی، وی آئی پی روم میں رکھا گیا آم کی پیٹیاں اور شراب پہنچائی گئیں۔

- Advertisement -

سرعام ٹیم نے اینٹی کرپشن اور مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور انوسٹی گیشن آفیسر سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرادیا۔

مزید پڑھیں: سرعام ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، دو افسران و اہلکار گرفتار

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سر عام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن کے عملے کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کراچی سے لاہور بھجوایا تھا۔

اس وقت کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹیم کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جسے عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ہوئے سرعام ٹیم کو باعزت بری کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں