جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نئی حکومت کا انتظار، اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سعودی عرب کے ایک بینک سے بڑا قرضہ لینے کی تیاری کررہا ہے، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے چار ارب ڈالر لینے کا منصوبہ ہے، قرض پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے، سعودی تعاون سے چلنے والا اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو چار ارب ڈالر کا قرضہ دے گا، بینک نئی حکومت کا انتظار کر رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق آئی ڈی بی اور پاکستان کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل ہے تاہم عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد باضابطہ پیشکش کی جائے گی۔

- Advertisement -

جریدے کا کہنا ہے قرض کے معاملات پر نئی حکومت آئی ڈی بی سے حتمی بات چیت کرے گی، قرض پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لئے لیا جائے گا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کو مالی مسائل کو حل کرنے کیلئے مجموعی طور پر پچیس ارب ڈالر درکار ہوں گے، آئی ڈی بی کا قرضہ یہ ضرورت پوری نہیں کرسکتا تاہم یہ رقم اہم ثابت ہوگی۔

بین الاقوامی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے ملک کو درپیش مالی مسائل کی نشاندہی متوقع وزیر خزانہ اسد عمر بھی کر چکے ہیں، اسد عمر کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع زیر غور ہیں، جن میں چین اور اسلامی ترقیاتی بینک شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں آ ئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پربھی مذاکرات متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں