اشتہار

دبئی : منشیات اسمگنگ کیس، برطانوی شہری کو 10 برس قید

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے برطانوی سیاح کو 50 ہزار درہم جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دبئی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار ہونے والے 60 برطانوی شہری کو منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا برازیل سے براستہ دبئی جینوا جانے والے 60 سالہ برطانوی شخص کو کسٹم پولیس کے اہلکار نے سامان میں مشکوک اشیاء کی موجودگی پر روکا تھا، جس کے سامان میں منشیات کی موجودگی کے شبے میں اسے دبئی کی انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں کے حوالے کردیا تھا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کے سامان کی تلاشی تو 7.8 کلو کوکین برآمد ہوئی جس پر پولیس نے منشیات اسمگل کرنے پر گرفتار کرلیا تھا، جو رواں برس مئی میں برازیل سے براستہ دبئی جارہا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق دبئی ہوائی اڈے پر کسٹم پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے مذکورہ شخص کے سامان کی تلاشی لی گئی تو برطانوی مسافر کے سامان سے کوکین وافر مقدار برآمد ہوئی تھی۔ جسے منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شخص نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی تھی، تاہم عدالت نے ملزم کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 50 ہزار درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 32 سالہ بھارتی شہری کو گھر میں بھنگ اُگانے اور نشہ کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں