جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی 44 سال بعد پہلی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتا: پاکستانی فٹبال نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، گرین شرٹس نے گروپ میچ میں نیپال کو 2-1 سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگاایونٹ میں گروپ ڈی میں موجود پاکستان کا آخری میچ نیپال سے کھیلا گیا، قومی فٹبال ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا جب 11 ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی شہباز یونس غلطی سے بال اپنے ہی گول پوسٹ میں ڈال بیٹھے۔

اس کے بعد ٹیم نے شاندار کم بیک کیا 55ویں منٹ میں محمد بلال نے فری کک پر گول کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

- Advertisement -

کھیل کے 72ویں منٹ میں کپتان صدام حسین نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی، اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور یوں گرین شرٹس نے 2-1 سے 44 سال بعد ایشین گیمز میں فتح اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ویتنام نے 3-0 سے ہرادیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے 45 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی جکارتہ پہنچ گئے ہیں جہاں 452 گولڈ میڈلز جیتنے کے لیے کھلاڑی سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

پاکستانی دستہ بھی سبز ہلالی پرچم کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شریک رہا، قومی کھلاڑی 35 کھیلوں میں حصہ لیں گے تاہم خواتین کھلاڑی صرف 15 مقابلوں میں نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں