اشتہار

برطانیہ: مسجد میں بزرگ نمازی چاقو زنی کی واردات میں‌ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع مسجد میں بزرگ نمازی کو نامعلوم چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع مسجد میں ایک 80 سالہ شخص پر گذشتہ روز چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس کا خیال ہے کہ بزرگ شہری کے ساتھ مدرسہ و مسجد میں پیش آنے والی چاقو زنی کی واردات میں دو نمازی ملوث ہیں۔

- Advertisement -

برطانوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے 80 سالہ نمازی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے کے شبے میں 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

مانچسٹر پولیس کے سربراہ فاض زمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ میں حملے کا واقعہ پیش آنا مناسب نہیں ہے اور مسجد کے اندر بزرگ شہری پر چھری سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کرنا انتہائی تشویش ناک اور مانچسٹر میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کو اسپتال منتقل کرنے کے کئی گھنٹے بعد تک سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں مقامی افراد اور عینی شاہدین سے واقعے کے معلومات جمع کرتے رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے چیف انسپکٹر کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری پر چاقو زنی کی واردات کے حوالے تفتیش ابتدائی مراحل میں ہیں، تاہم وہیلکے رینج میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں : لندن: بریٹین گوٹ چیلنج کی اسٹار چاقو زنی کی واردات میں قتل


خیال رہے کہ دو روز قبل دارالحکومت لندن کے علاقے بیٹرسی میں برطانیہ گوٹ چیلنج کی اسٹار 31 سالہ سیمونی کیرر پر نامعلوم افراد کی جانب سے چاقو کے حملے میں زخمی ہوئی تھی جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں