اشتہار

بحرین میں مقیم قطری طالب علموں کے ویزے منسوخ، ملک فوری چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ماناما: بحرین کی حکومت نے قطری شہریوں کے ویزے فی الفور منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ مزید ویزے جاری کرنے کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی حکومت نے منگل کے روز  مختلف شہروں میں مقیم اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم قطری طالب علموں کے ویزہ فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی مختلف جامعات میں زیرتعلیم طالب علموں کے تمام ویزہ منسوخ کردیے گئے حتی کہ جن کو حکومت کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی انہیں بھی تین روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

- Advertisement -

وزارتِ داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ قطری حکومت کے متعصبانہ رویے کی بنیاد پر کیا گیا کیونکہ وہاں کے حکام پڑوسی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نہیں چل رہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ بحرین کی حکومت اُن قطری شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ہم سے بردرانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں، اس طرح کی پابندیاں صرف حکومت رویے کی وجہ سے عائد کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نے قطری حکومت پر دہشت گرد گروپوں کی مالی امداد اور انہیں پناہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مسلم ممالک نے سعودی حکومت کے ساتھ قطر کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

قطری حکومت نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کویت کے حوالے 13 رکنی نکات پیش کیے تھے جس کو سعودی حکومت نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں