اشتہار

مناسک حج کی ادائیگی کا آخری روز، رمی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

منیٰ : سعودی عرب میں حجاج کرام کی مناسک حج کی ادائیگی کا آخری روز  ہے، حجاج کرام آج منیٰ میں تینوں جمرات کی بالترتیب رمی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کی مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، حجاج کرام زوال اورغروب آفتاب کے درمیان تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔

جس کے بعد عازمین حج منیٰ سے مسجد حرام کی طرف لوٹ جائیں گے اور طوافِ وداع کریں گے، جس کے بعد مناسک حج اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

مناسک حج ختم ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار کرنے کا حکم ہے جبکہ حج کی سعادت نصیب ہونے کے بعد کئی حجاج کرام مکہ اورمدینہ میں اہم مقامات کی زیارت کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال 23 لاکھ 71 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا جبکہ عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام اور مسجدنبوی ﷺ میں ہوا۔

حجاج کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کیے گئے۔

دوسری جانب سعودی معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال نو ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی موقع ہے، یہ عمرہ زائرین سے حاصل کردہ آمدنی سے علیحدہ ہے جو سالانہ پانچ ارب ڈالر ہوتی ہے۔

سعودی حکام کو توقع ہے کہ 2022 تک تیس لاکھ عازمین حج اور عمرہ کے لیے تین کروڑ افراد سعودی عرب آئیں گے جس سے حج اور عمرہ سے حاصل کردہ آمدنی کا حجم کئی گنا بڑھ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں