اشتہار

خواتین کا منہ بند کرنے کے لیے رقم دینے کا اعتراف ، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مائیکل کوہن  کے اعتراف کے بعد امریکی صد‌ر کے کے مواخذے کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں، صدرٹرمپ کا کہنا ہے میرا مواخذہ ہوا توامریکی معیشت کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگومیں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا مواخذہ ہوا تو مارکیٹ کریش ہوسکتی ہے اور معیشت بیٹھ سکتی ہے، میں نہیں سمجھ سکتا کہ زبردست کام کرنے والے شخص کا مواخذہ کیسے ہوسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل پر تنقید کرتے ہوئے مائیکل کوہن چوہا قرار دے دیا اور کہا وہ اپنی سزا کم کرانے کے لیے کہانیاں بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے صدرٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کے کہنے پرایک خاتون کورقم فراہم کی تھی، خاتون کورقم صدارتی مہم کے دوران صدرٹرمپ سے تعلقات سے متعلق بات نہ کرنے کے لئے دی گئی تھی۔

ان دو خواتین میں سابق پورن اسٹار اسٹارمی ڈینئیل اور ایک سابق ماڈل کیرن مک ڈوگل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : خواتین کو منہ بند کرنے کے لیے رقم دی، امریکی صدر کا اقرار

اس صورتحال میں ٹرمپ کے مواخذے کا امکان بڑھتا جارہا ہے۔

خیال رہے ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ تسلیم کیا تھا کہ کہ یہ رقم خود انھوں نے دی تھی ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ مہم کی رقم سے نہیں دی گئی اور یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ رقم میں نے دی تھی۔ میں نے اس کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا تھا۔ یہ مہم کے پیسے میں سے نہیں آئی۔’ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں اس کے بارے میں ‘بعد میں’ پتہ چلا۔

قانونی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ جب تک صدر ہیں، ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ تاہم صدر کا مواخذہ ضرور ہو سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کو دونوں ایوانوں میں اکثریت درکار ہو گی جو ان کے پاس نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے کانگریس کے الیکشن میں ڈیمو کریٹک پارٹی نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی تو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر کے مواخذے کے لیے ایوان نمائندگان میں سادہ اکثریت اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں