جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے پنجاب کابینہ پرمشاورت کے لیے وزیراعلیٰ کوطلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ پرمشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کابینہ کے نام اورمحکموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ کا اعلان متوقع ہے اور کابینہ نامزدگی کی صورت میں پیرکو گورنرہاؤس میں نئی کابینہ کی حلف برداری ہوگی۔

وزیراعظم، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان اور محمود الرشید میں سے ایک کو سینئر وزیر بنایا جائے گا جبکہ عبدالعلیم خان، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد کے وزیر بننے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر مراد راس، جہانزیب، اجمل چیمہ، فیصل جبوانہ، تیمور بھٹی، حافظ عمار یاسر، راجہ یاسر ہمایوں کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آشفہ ریاض، رحیم یار خان سے ہاشم جواں بخت کے نام فائنل کرلیے گئے جبکہ راولپنڈی سے راجہ بشارت، ڈی جی خان سے محسن لغاری کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں