پشاور : پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے پر امید ہے، ان کا کہنا ہے ہم حکمران نہیں خدمت گارہیں،عوام نے اسی لیے ہمیں منتخب کیا، آئینی حدود میں رہ کر کام کروں گا،چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی نے خیبر پختنونخوا کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر عارف علوی نے کہا بھاری اکثریت سے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے کے پی میں کارکردگی دکھائی، ہماری کامیابی ہے، اسی لیے کے پی کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا۔
نامزد صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک صوبے کی قیادت ملی تو وژن کے مطابق کام کیا، سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بھی یہی بتا رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وژن پرکام جاری ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا خدمت کرنے والوں کو قوم منتخب کرتے ہیں اور وہ ہی حکمران بنتےہیں، ہم حکمران نہیں خدمت گار ہیں،عوام نے اسی لیے ہمیں منتخب کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھی کفایت شعاری کے وژن پر چل رہےہیں، اور خواہش رہی ہے سادہ زندگی گزاری جائے۔
عارف علوی نے کہا صدارتی انتخابی میں خفیہ ووٹ کےذریعےپولنگ ہوگی،فاٹا کے نمائندوں کے سامنے اپنی بات رکھی ہے، فاٹاکی سپورٹ لازمی ہوگی، مجھے صدارتی انتخاب میں امید سے زیادہ ووٹ ملیں گے، آئین کے دائرہ کار میں مسائل حل کرانے کی کوشش کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کراچی سے اسلام آبادہیلی کاپٹر میں آنا بے وقوفی ہوگی، شجرکاری مہم جیسے معاملات غیرسیاسی ہے، بطور صدر کرسکتا ہوں۔