اشتہار

دبئی: ڈرائیور کی غفلت، گاڑی بینک میں‌ جا گھسی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر بینک کی عمارت میں جاگھسی جس کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک روز قبل شارع خالد بن الولید پر تیز رفتار کار سوار سڑک کے کنارے نصب لوہے کے جنگلے کو توڑتی ہوئی بینک کی عمارت میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ایک کسٹمر زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 51 سالہ کار ڈوائیور شاہراہ پر ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک کار  بے قابو ہوگئی اور فٹ ہاتھ پر چڑھ کر بینک کی عمارت میں داخل ہوگئی۔

- Advertisement -

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے کے نتیجے میں بینک میں لگی ہوئی اے ٹی ایم مشین بھی کو نقصان پہنچا جبکہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے لینے والا شخص گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اماراتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں کار چلا رہا تھا کہ جس کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ دبئی پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش رونما ہوا تھا جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کررہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران غلفت برتنے والے ڈرائیور کو ٹریفک پروسٹیکیوشن کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں