جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی ایگزامن رپورٹ مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی ایگزامن رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی رپورٹ پرپولیس کی تفتیشی ٹیم نے شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد نے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منشیات آرڈیننس رجسٹرہونے پرشبہات ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ساؤتھ زون کے تفتیشی افسرشامل تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب جیل کے موجود اہلکاروں کا قانون کے مطابق نہ ہونا پایا گیا، مشکوک شاپنگ بیگ کی بغیرچیکنگ منتقلی میں نجی ملازم ملوث پایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شک گزرا کہ ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ذاتی ملازمین کی حرکات سے شکوک اٹھ رہے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد کے مطابق حرکات سے ثبوت تبدیل یا ضائع ہونے کا شبہ ظاہرہوتا ہے، مشکوک پیکٹ کا کمرے اورجیل سے اندر جانا اور باہر آنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشکوک بوتلیں اسپتال کے کسی اورحصے سے برآمد ہونا شامل ہے، ٹیم کے مطابق قانونی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ201 کا اطلاق پایا۔

عمر شاہد کے مطابق ڈیوٹی پرمامورجیل انتظامیہ اورذاتی ملازمین کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، گواہان ، بیانات اورسی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کیمیکل رپورٹ ٹھیک پرکھنے کے لیے سیکریٹری ہیلتھ سے استدعا کی جائے گی۔

شرجیل میمن نے شراب نوشی کی یا نہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی اسپتال نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ان کے خون میں الکوحل شامل نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں