اسلام آباد:صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آج وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرجاری کردہ پیغام میں کہا ہے صدر آزاد کشمیر اوروزیر خارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی مکمل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
President AJK met FM today. FM said that Pakistan would continue to extend political, moral and diplomatic support to Kashmiris The Commission of Inquiry as recommended by OHCHR report on Kashmir was welcomed. FM urged the int community to stop human rights violations in IOK. pic.twitter.com/Bz8GIJ5Pdo
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) September 4, 2018
ترجمان کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اور اس کے بعد ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی رپورٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کے لیے کمیشن کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام کی رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او ایچ سی ایچ آر رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ حکومت اورعوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لیے کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک مسئلہ تھا اور اس کے حل تک رہے گا۔