اشتہار

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے52گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے جنہیں کروڑوں رورپے فنڈز بھی فراہم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں متعدد سرکاری اسکول حکومت کی عدم توجہی کے باعث یا تو غیر فعال ہیں تو کہیں ان کانام صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔

اس حوالے سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے میں چلنے والے52گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف کیا ہے، فاؤنڈیشن کے مطابق مذکورہ گھوسٹ اسکولوں کو پونے5کروڑ روپے کے قریب بجٹ بھی جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ اسکول لاڑکانہ، حیدرآباد، دادو، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں قائم ہیں۔ تمام اسکول این جی اوز اور نجی شعبہ کی نگرانی میں چل رہے تھے۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گھوسٹ اسکول مالکان سے بجٹ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں چھ ہزار سات سو اکیس سرکاری اسکول غیر فعال جبکہ دوہزارایک سو اکیاسی صرف کاغذوں میں آباد ہیں۔ صرف یہی نہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہی گھوسٹ اسکولوں کی تعداد پچیاسی کے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں