جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، جھونپڑا بنا کر بھی رہنا پڑا تو رہوں گا، چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پرپہر ہ دوں گا، جھونپڑا بنا کر ڈیم پر رہنا پڑ ا تو رہوں گا، جو کچھ اس دھرتی نے ہمیں دیا آج لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں تاجروں کے وفد نے ڈیم فنڈ میں 10کروڑ کا چیک چیف جسٹس کو پیش کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کاروباری حضرات پر مشتمل وفد نے ایک ارب فنڈ میں دینے کا کہا ہے، آج تاجروں کے وفد نے پہلی قسط دی ہے، ملک کی بقا کیلئے ڈیم ناگزیر ہے اور ڈیمز کی تعمیر ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے وزیراعظم کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پرپہر ہ دوں گا، جھونپڑا بنا کر ڈیم پر رہنا پڑا تو رہوں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے وسائل سے ڈیمز کی تعمیر کرنی ہے، جو کچھ اس دھرتی نے ہمیں دیا آج لوٹانے کا وقت آگیا ہے، سپریم کورٹ نے خود اقدام اٹھایا تھا، آج پوری قوم آواز بن چکی ہے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیاہے، یہ ملک نہ ہوتا تو شاید میں آج کسی بینک میں منیجر ہوتا، نئی نسل تقاضہ کر رہی ہے، آپ ہمیں کیا دے کرجائیں گے، کیا آپ آنے والی نسل کو مقروض چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، پاکستان پر قرضہ ختم نہ ہوا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے بہت محبت کرتےہیں، ان کے دلوں میں پاکستان کے لئے محبت دیکھی، بدلے میں ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو کیا دیا ہے، ان لوگوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

چیف جسٹس نے کہا لوگ اپنے بچوں کو وراثت میں کچھ دے کر جاتےہیں، ملک سے کرپشن ختم ہوجائے تو ملک ترقی کرے گا، وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ میں حصہ ڈالنے کیلئے کہا، ان سے ہم بڑی توقعات رکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران ننھے بچوں کی جانب سےڈیم فنڈز کے لئے 5،5ہزار روپے کے چیک چیف جسٹس کو پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں : ڈیمز کی تعمیر، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں