تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع

اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی، اس منصوبے کی کُل صلاحیت 1410 میگا واٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے نے بجلی کے پیداواری عمل میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا کے یونٹ نمبر 16 سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے، اس کے دوسرے گیٹ کو بھی آج اٹھا لیا گیا ہے۔

واپڈا کا کہنا ہے ’دوسرا گیٹ لفٹ کرنے کے بعد بجلی کے پیداواری عمل کا از سرِ نو آغاز کیا جا چکا ہے، چند روز میں باقی 2 یونٹس سے بھی بجلی کا پیداواری عمل شروع کر دیا جائے گا۔‘

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی تھی، یہ منصوبہ 92 کروڑ لاگت پر مشتمل ہے جس کی کُل صلاحیت 1410 میگا واٹ ہے، یہ اضافی سستی پن بجلی کا منصوبہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  تربیلا ڈیم بھر گیا، مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم


واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے ملک کے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی مسلسل آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 25 ہزار 100 کیوسک فٹ ہے جب کہ پانی کا اخراج دو لاکھ 24 ہزار 800 کیوسک فٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -