تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث غیرملکی مدینہ منورہ سے گرفتار

ریاض: مدینہ منورہ کے ایک تجارتی مرکز میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث غیرملکی کو حراست میں لے لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ گورنری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تجارتی مرکز میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی کے بعد مدینہ منورہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت برائے سماجی بہبود کی مدینہ منورہ برانچ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد السنائی نے کہا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص شاپنگ سینٹر میں خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -