جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں دو افراد کے قاتل سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا جس کے پاس سے آوان بم برآمد ہوا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کورنگی سے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 2 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا، گرفتار ملزم کےخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے اسلحہ، 7 موبائل فون اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئے جس کے بعد ان کا تعاقب کیا گیا اور پھر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

علاوہ ازیں جمشید کوارٹر پولیس کی کارروائی کے دوران گٹکا بنانے والا ملزم گرفتار ہوا، ملزم سے بڑی مقدار میں چھالیہ، گٹگا اور تمباکو برآمد ہوا، برآمد سامان میں 690 کلو چھالیہ اور 20 کلو گٹگا شامل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کے دوران درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں