تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بریگزٹ پلان کو خودکش جیکٹ کہنے پر بورس جانسن پر ساتھیوں کی تنقید

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ پلان کو خودکش جیکٹ کہنے پر بورس جانسن خود اپنے ہی ساتھیوں کی کڑی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے سینئر ارکان نے سابق وزیر خارجہ کی ان ریمارکس کی مذمت کی ہے، سینئرارکان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کو حساس معاملے پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔

سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے یہ بھی متنبہ کیا تھا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے قبل ہی اپنا چیکر پلان واپس لے لیں ورنہ اس کی وجہ سے پارٹی تباہ کن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو اپنی پارٹی کے ناراض ارکان کے اجلاس کا سامنا کرنا ہے جہاں انہیں صیہونیت مخالف تنازعے پر پارٹی ارکان کی الزام تراشی برداشت کرنا پڑے گی۔

برطانوی وزرا نے یہ بتانے سے انکار کردیا ہے کہ انہوں نے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کے لیے قانونی مشورہ کیا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم کرانے کے لیے کمپنیز کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ٹوری بیک بیچ کی بغاوت کے بعد 50 ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ سال تک کے لیے معطل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: تھریسا مے نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا دی، بورس جانسن

واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے اتوار کے روز برطانوی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والے کالم میں تھریسا مے کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسا مے نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا کر ریمورٹ برسلز کے ہاتھ میں تھما دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -