اشتہار

ٹویٹرکا صارفین کے لیے نیا فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے لائیو آڈیو فیچر کی سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ٹویٹر کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے گذشتہ برس انتظامیہ نے اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد صارفین 140 حروف کے بجائے 280 الفاظ کے ٹویٹ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کو 140 الفاظ میں کوئی بھی بات کہنے کا منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ کوئی بھی صارف کم الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اہم اقدام، 7 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس معطل

انٹرنیٹ پر موجود دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو شکست دینے کے لیے ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویریفائی کی سروس بھی متعارف کروائی تھی علاوہ ازیں انتظامیہ نے اسنیپ چیٹ کی طرز پر ویڈیو فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنی سروس کو منفرد بنانے اور پلیٹ فارم کو مثبت استعمال کرنے کے لیے ٹویٹر نے غلط خبریں یا سنسنی پھیلانے والے 7 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس بھی معطل کیے تاہم اب ٹویٹر نے فیس بک کی طرز پر اپنی ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر نے براہ راست ویڈیو نشر کرنے کے بعد اب ایسے صارفین کے لیے لائیو آڈیو کی سہولت متعارف کروادی جو اپنی تصویر نہیں دکھانا چاہتے۔

ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت فی الحال آئی فون (آئی او ایس) استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’انتظامیہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جلد یہ فیچر متعارف کرادے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں