اشتہار

عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہم رکن اور عالمی امن کے قیام کے لیے اس کی گرانقدر خدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ تینتالیس محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘ ملیحہ لودھی

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبا رہے ہیں جو نہ بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں، عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں