پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اماراتی عدالت نے پاکستانی شہری کو ڈکیتی کے جرم میں‌ جیل بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی خطیر رقم لوٹنے پر پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی عدالت نے ہائی وے پر ایک غیر ملکی شخص سے لاکھوں درہم لوٹنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر بھیج دیا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سالہ پاکستانی شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہائی وے پر کالی مرچ کا اسپرے کرکے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی رقم لوٹی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق مذکورہ حادثہ رواں برس 22 جون کو جبیل علی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا جب متاثرہ شخس کو ابوظہبی اور دبئی روڈ پر کار حادثے کے بہانے غیر ملکی ڈاکوؤں نے لوٹا تھا۔

متاثرہ نیپالی شخص کا کہنا ہے کہ میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ گاڑی میں کمپنی کے دو لاکھ درہم سے زائد کی رقم لے کر دبئی جارہا تھا لیکن راستے میں ہی لوٹ لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نے ڈاکیتی کے ارادے سے دوران سفر عمداً نیپالی شخص کی کار سے گاڑی ٹکرائی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ نیپالی ابو ظہبی کے ایک ویئر ہاوس میں ملازمت کرتا ہے اور واردات کے وقت بھی ویئر ہاوس کی گاڑی اور رقم دبئی میں ہیڈآفس میں پہنچانے جارہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں