اشتہار

ایک سال کی بچی نے سوئمنگ کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک سال کی بچی نے سوئمنگ کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کاسیا کی والدہ گریس فنیلی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی جب 9 ماہ کی تھی تو اس نے سوئمنگ کلاسز لینا شروع کردی تھیں اور اب وہ بغیر کسی مدد کے مہارت سے تیراکی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر پانچ سال سے کم عمر بچے اس طرح تیراکی کرتے ہوئے اکثر زخمی ہوجاتے ہیں یا پھر ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کاسیا کی والدہ کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں اس طرح کی تربیت دیں تاکہ وہ تیراکی کے شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا ان کی بڑی بیٹی بھی تیراکی کی تربیت حاصل کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی چھوٹی بیٹی کاسیا کی ہے۔

گریس فنیلی کے مطابق ان کی دو بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی تیراکی کی تربیت حاصل کررہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میری بچیاں تیراک بنیں اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ میری بچیاں میری خواہش کو پوری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں