اشتہار

امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا تو تہران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، جان بولٹن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو کوئی نقصان پہنچایا تو تہران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بھی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، جان بولٹن نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی شہریوں کا اتحادیوں کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو تہران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

جان بولٹن نے نیویارک میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران والے خونی راج جاری رکھیں گے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران میں امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نقصان پہنچا تو ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

- Advertisement -

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہم مکمل طور پر ایران کا رویہ دیکھ رہے ہیں، امریکا ایران پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا، بعض ملکوں کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔

جان بولٹن نے کہا کہ ایرانی تیل کی درآمدات پر عائد کردہ امریکی پابندیوں کو غیرموثر کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، ہم یورپی یونین یا دنیا کی کسی دوسری قوت کو ایران پر پابندیاں غیرموثر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری ایران کے جارحانہ رویے پر اسے تنہا کردے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں