جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ذخائر میں 29.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی: اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ذخائر میں 29.3 کروڑ ڈالر کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالررہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی واقع ہوگئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں دو کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

بینک کے مطابق مجموعی ذخائر 27.3 کروڑ ڈالر کمی سے 15.52 ارب ڈالررہ گئے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، جو ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، وفد سے ملکی معاشی صورت حال اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کا وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ اوراقتصادی امور کے حکام اور گورنر اسٹیٹ بینک سے بھی ملاقات کرے گا جبکہ وفد کی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر اکتیس ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں