جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا‘ خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھربنانےکا اعلان اچھا ہے، سپورٹ کرتے ہیں مگراعلان سے کچھ نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس وزیر کے جو منہ میں آرہا ہے کہے جا رہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جودعوے کیے اس کے لیے حکومت کو ہم وقت دے رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قرض سے پیٹرول لیا جاتا ہے، حکومت گھرکہاں سے بنا کے دے گی، مشورہ دیتے ہیں گھر کی بجائےمستحقین کو حکومت 15 لاکھ امداد فراہم کرے۔

800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو‘ خورشیدشاہ

یاد رہے کہ دو روزقبل قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوروزگاردینا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے، اگرحکومت یہ کرتی ہے تو سب کوخوشی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں