اشتہار

سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے خانہ جنگی سے متاثر شامی شہریوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں گھریلو گیس کے سلینڈر فراہم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز مرکز کی جانب سے شام کی جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ گیس سلینڈر بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی شہریوں میں گیس سلینڈر کی تقسیم کا اصل مقصد شہریوں کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گیس سلینڈر کی تقسیم خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کے شمالی شہروں اخترین، مارع، بزاعہ، الباب اور قباسین میں کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں ہر ماہ 2950 گھریلو گیس کے سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں، رواں ماہ سعودی حکومت کی جانب تقسیم کردہ گیس سلینڈر سے شام کے پندرہ ہزار شہری مستفید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ وراں برس جون میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام شروع کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں