اشتہار

جاپان: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں آنے والے سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ٹرامی‘ نامی سمندری طوفان نے جاپان کے جنوبی حصوں میں تباہی مچانے کے بعد اب جاپانی ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، طوفان نے معمولات زندگی مفلوج کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طاقتور سمندی طوفان کی وجہ سے کم از کم ايک ہزار پروازيں منسوخ ہو چکی ہيں جبکہ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ پير تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ مختلف علاقوں میں لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جاپان میں طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

حکام کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی جاپان میں ’ٹائیفون جیبی‘ نامی سمندری طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ اس قدرتی آفت کے باعث لاکھوں لوگ بےگھر بھی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں