اشتہار

افغانستان میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکا، 13 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ننگرہار: افغانستان میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کامہ میں امیدوار عبدالناصر محمد کی انتخابی ریلی جاری تھی کہ اجتماع میں شامل خودکش بمبار نے خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ضلع کامہ کے امیدوار عبدالناصر محمد آزاد امیدوار کی حیثیت سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، 40 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں 20 تاریخ کو پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ڈھائی ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم اب تک پانچ امیدواروں کو قتل کیا جاچکا ہے، انتخابی کاغذات جمع کرانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں پر بھی تین بار خودکش حملہ کیا گیا تھا،

مزید پڑھیں: افغانستان میں فضائی حملہ، 10 بچوں سمیت دو خواتین ہلاک

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صوبے وردک میں ہونے والے فضائی حملے کے باعث ایک ہی خاندان کے 10 بچے اور دو خواتین ہلاک ہوگئی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ حملہ افغان فوج یا امریکا میں سے کس نے کیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس اور گہری تشویش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں