جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تھا کہ رانا مشہود کے بیان کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے، مسلم لیگ ن کے رہنما کو کیا پتہ کہ مذاکرات کیا ہوتے ہیں، رانا مشہود سے تھانے داروں، پٹواریوں کی باتیں پوچھیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران خام خیالی میں نہ رہیں، پنجاب میں اب ان کی حکومت نہیں آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ دو ماہ میں پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائیں گے، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، معاملات ٹھیک کرانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اسٹیبشلمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے رانا مشہود کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، ایاز صادق ایک ہفتے میں رپورٹ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں