لاہور: نیب لاہور نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو ایزگارڈ 9 کیس میں طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ایزگارڈ 9 کیس میں علی جہانگیر صدیقی پر ساڑھے 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جب کہ انھیں امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی کے لئے رقم دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
اس سے پہلے نیب کی جانب سے علی جہانگیر کو ایک سوالنامہ دیا گیا تھا، علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوال نامہ کا جواب دیا گیا، مگر انھیں غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.
اب علی جہانگیر صدریقی کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے.
مزید پڑھیں: علی جہانگیر پر مقدمات ہیں، انہیں جلد واپس بلائیں گے: بیرسٹر شہزاد اکبر
یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں کی گئی ، جسے اس وقت اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان دیا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی پر مقدمات ہیں، انھیں جلد واپس بلائیں گے۔