جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج 50لاکھ گھروں کے منصوبےکا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہونے والا ہے، وزیر اعظم پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق منصوبے کا باضابطہ افتتاح آج کریں گے، اسکیم کے تحت بے گھر افراد کو گھر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کے دن ختم ہوگئے، حکومت کے اعلان کردہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا پلان تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

منصوبے کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں گے۔ حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی، وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اپنا گھر لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نادرا کی مدد سے فارم تیار کیا جائے گا، جو مقررہ بینکوں کی شاخوں سے دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ سستے گھروں کی پالیسی کا اعلان 10اکتوبر کو کریں گے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کو ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا، اجلاس میں وزیراعظم نے بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے کی اونر شپ خود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں