اسلام آباد: آج سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی.
تفصیلات کے مطابق دنوں رہنماؤں میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا ہوا. آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو متحد کرنے پر زور دیا.
اس موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی اپوزیشن کاحصہ ہے اوراپوزیشن کے ساتھ چلے گی.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بحرانوں کاشکارہے، اپوزیشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے.
مزید پڑھیں: منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا‘ آصف علی زرداری
مزید پڑھیں: این آر او کیس، آصف زرداری اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب
دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پراتفاق کیا.
واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور ان پر آشیانہ اسکینڈل اور صاف پانی کیس میں مقدمات چل رہے ہیں.