جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: کروڑوں روپے کے تیل کی چوری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھرمیں خام تیل فراہم کرنے والی سرکاری لائن سے کروڑوں روپے مالیت کی تیل چوری پکڑی گئی، پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ابراہیم حیدر ی کے علاقے میں تیل چوری ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کی، تیل کی چوری کا کام بڑے پیمانے پرجاری تھا۔

ایس ایس پی ملیرشیراز نذیر کے مطابق ملزمان عرصہ درازسےسرکاری لائن سےتیل چوری کررہےتھے اورچوری کیے جانے والے تیل کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سرکاری لائن کاجال پاکستان بھرمیں بچھاہواہے اورلائن کیماڑی سےآئل ریفائنری تک جارہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان لائن کو پنکچر کررکھا تھا اور پمپ کی مدد سے تیل کھینچ کر بڑے ٹینکرز میں منتقل کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پرملزمان کی ریکی کی اوراس کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں سرکاری لائن سے تیل چراتے ہوئے حراست میں لیا ہے، پولیس کے مطابق اس کارروائی میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں منظرِعام پرآتی رہی ہیں۔ ملزمان سرکاری لائن میں غیر قانونی کنکشن بنا کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں