ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے بے روزگار غیر ملکی افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی ملازموں کے لیے ویزے جاری کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت اب جاپان آنے کے خواہش مند آسانی سے ویزا حاصل کرسکیں گے۔
حکومت نے زراعت، نرسنگ، تعمیرات، ہولڈنگ اور بحری جہاز کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ویزے جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر ملکی افراد کو آسان شرائط پر پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا بعد ازاں کمپنی مذکورہ شخص کو مزید ملازمت دینے کی درخواست کرے گی۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات: کم عمر سیاح ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار
اُن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں کے ویزے کی مدت میں اُن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے توسیع کی جائے گی۔
دنیا کے تیسرے بڑے ترقی یافتہ ملک نے یہ اعلان اپنے ملک کے نوجوانوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے کیا کیونکہ اب جاپان میں صنعتیں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اُن کے پاس مزدورں کی سہولت موجود نہیں ہے۔
جاپانی حکومت کی جانب سے خواہش مند افراد کو ’بلو کالر‘ یعنی مزدوری کا ویزہ دیا جائے گا، غیر ملکی شہری دفتری کام یا مینیجمنٹ میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے ایک شرط ضرور عائد کی گئی ہے کہ خواہش مندافراد کو جاپانی زبان کی سمجھ بوجھ لازمی ہیں یعنی وہ اسے لکھ سکیں اور پڑھ بھی سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ممالک نے یو اے ای کی عوام کے لیے ویزہ مفت کردیا
اسے بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ’ورک ویزہ‘ سے متعلق قوانین سخت
حکومتی ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہری کو اجازت ہوگی کہ وہ کچھ عرصہ گزار کر اپنے اہل خانہ کو جاپان بلا لے۔
یشیدی سوگا کا کہنا تھا کہ ’غیر ملکیوں کو ویزہ جاری کرنے کی پالیسی کے حوالے سے بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جسے اگر منظور کرلیا گیا تو آئندہ برس اپریل سے اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا‘۔