تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکا، سمندری طوفان ’مائیکل‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان ’مائیکل‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، گھر اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سب سے زیادہ تباہی امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوئی جہاں شمال مغرب ساحلی علاقے پر ہر جانب تباہی کے مناظر ہیں اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک جاپہنچی ہے۔

فلوریڈا کے گورنر نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 9 لاکھ گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث متاثرہ 6 ہزار سے زائد افراد نے شیلٹرز میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ ریاست ورجینیا اور کیرولینا میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، فلوریڈا اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکا کی معروف انشورنس ادارے ’کیرین کلارک اینڈ کمپنی‘ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے 8 ارب ڈالرز کے نقصانات کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -