جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی کاروباری جریدے وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کی سودے بازی میں کرپشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے شریف برادران کی بڑی کرپشن بے نقاب کر دی، جریدے نے ہوش رُبا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی۔

[bs-quote quote=”ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھ میں گیا تو دھماکا ہوگا: وال اسٹریٹ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی، اور ان کے ساتھ تعلقات بڑھائے، انھوں نے پسِ پردہ شریف برادران سے ملاقاتیں کیں، شریف برادران سے قریب غیر ملکی مشیر سے 2 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا۔

وال اسٹریٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عارف نقوی نے ابراج پارٹنر کو لکھا کہ معاملہ عمومی طور پر طے کرنا ہے، انھوں نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھ میں گیا تو دھماکا ہوگا۔

وال اسٹریٹ کے انکشاف کے مطابق انھوں نے ای میل میں لکھا کہ شریف برادران بتائیں گے کہ کک بیکس کی تقسیم کیسے ہوگی، شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا رفاہی کام کی آڑ میں دی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  نیپرا نے’کے الیکٹرک‘ پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا


ای میل میں مزید لکھا گیا کہ 2 کروڑ ڈالر کیسے دیے جائیں یہ شریف برادران بتائیں گے، وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور کے الیکٹرک کک بیکس ڈیل 8 سال پہلے کی ہے۔

وال اسٹریٹ کے مطابق ابراج کیپٹل اور شریف برادران کے معاملات انتہائی خفیہ رکھے گئے، تاہم عارف نقوی اور شریف برادران نے کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں