کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہرمیں اس وقت سمندری ہوائیں رکی ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 5 سے 6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
کراچی میں آج بھی گرمی کا راج‘ پارہ 40 تک پہنچ سکتا ہے‘ محکمہ موسمیات
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔