اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 4 سو 30 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 38430 پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 38 ہزار 4 سو 68 کی بلند سطح رہی۔

- Advertisement -

اس عرصے کے دوران مارکیٹ میں 32 ارب روپے 99 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 135 ارب روپے بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 7840 ارب ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس سوا 2 سال کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پہلے دن دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ دن کے اختتام پر انڈیکس 750 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں