تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اقوام متحدہ کا73واں یوم تاسیس، پاک فوج کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی : پاک مسلح افواج نے اقوام متحدہ کے 73ویں یوم تاسیس پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان یو این او کے امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے،28ممالک کے46امن مشنز میں پاک فوج کے دو لاکھ افسران و جوانوں نے اپنی خدمات انجام دیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لئے 156پاکستانی فوجی شہداء نے جا نیں قربان کیں، ہم پاکستانی امن فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آئندہ نسل کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے اور دنیا بھر کے تمام ملکوں کو مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے 1945 میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عالمی قوانین، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -