اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان دورہ چین کےایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ مکمل کریں گے اور دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔
دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان مہاتیرمحمدکوملکی ترقی کےلیےآئیڈیل سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی
خیال رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا ، عمران خان کو 28 اکتوبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔
جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔