اشتہار

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

، پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، دونوں شخصیات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سماجی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی ترقی کے لیے چین اور پاکستان یکجا ہیں، پاک چین قیادت کا وژن اور سوچ یکساں ہے، دونوں ممالک پالیسی سطح پر باہمی اشتراک اور تعاون سے بڑھیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے۔ چین معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے، ہمیں اندازہ ہے پاکستان کو معاشی چیلجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں