تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے 18 سال بعد پارٹی قیادت چھوڑ دی

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل 18 سال بعد پارٹی قیادت سے دستبردار ہوگئیں، بطور چانسلر انجیلا مرکل کی یہ آخری مدت ہوگی جس کے بعد انہوں نے سیاست میں مزید حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انجیلا مرکل کے اس فیصلے کو جرمن صوبے نہیسے میں گزشتہ ہفتے ہونے والے صوبائی پارلیمانی انتخابات میں سی ڈی یو کو حاصل ہونے والے برے نتائج کا براہ راست نتیجہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

صوبائی پارلیمانی انتخابات میں مرکل کی پارٹی کو حاصل عوامی تائید میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 11 فی صد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

انجیلا مرکل نے پارٹی قیادت سے استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور چانسلر مدت پوری ہونے تک وہ خدمات سر انجام دیتی رہیں گی، انہوں نے قبل از وقت انتخابات کو بھی مسترد کردیا ہے۔

دسمبر میں سی ڈی یو کی مرکزی قیادت میں سے جن ممکنہ سیاست دانوں میں سے کسی ایک کو انجیلا مرکل کی جگہ پر اس جماعت کا نیا سربراہ چنا جاسکتا ہے ان میں سیکریٹری جنرل آنے گریٹ، وفاقی وزیر صحت ژینس شپاہن اور اسی پارٹی فریڈ رش میرس بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن سے جرمنی تنہا نہیں لڑ سکتا، انجیلا مرکل

انجیلا مرکل جرمن چانسلر بننے والی پہلی خاتون سیاست دان ہیں، وہ اپنی ہی پارٹی کے ہیلموٹ کوہل کے بعد وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سب سے زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے والی چانسلر ہیں۔

انجیلا مرکل طویل عرصے تک حکومت کرنے والی واحد سیاست دان نہیں ہیں، روسی صدر پیوٹن 2000 سے اور ترک صدر رجب طیب اردوان 2003 سے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں۔

Comments

- Advertisement -