اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے پی سی میں لیگی وفد بھیجا جائے گا۔

[bs-quote quote=”اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکومت پریشان دکھائی دیتی ہے: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے مشاورت کی، جس میں مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں نواز شریف شرکت نہیں کریں گے بلکہ راجہ ظفر الحق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی پر فضل الرحمان کی اے پی سی کا خیرِ مقدم کرتے ہیں، اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکومت پریشان دکھائی دیتی ہے، اے پی سی انعقاد سے پہلے ہی اپنے مقاصد حاصل کر چکی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اپوزیشن اے پی سی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ


خیال رہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا بھی صرف وفد ہی شریک ہوگا، کہا گیا ہے کہ شہباز شریف گرفتاری کے باعث نواز شریف اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔

تاہم گزشتہ روز اطلاع تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی اے پی سی میں بھرپور شرکت کرے گی، بلاول بھٹو نے بھی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں