تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج واپس بلائے، برطانوی پارلیمنٹ کا مطالبہ

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج واپس بلائے، مقبوضہ کشمیر میں منظم طریقے سے پرتشدد کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کارروائیوں میں ملوث افراد کو مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

برطانوی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پرتشدد واقعات میں لاکھوں کشمیری متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ آل پارٹی پارلیمانی کشمیری گروپ کے چیئرمین کرس لیزلے نے پیش کی، رپورٹ کمیٹی روم میں پیش کی گئی اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے، کشمیریوں پر ظلم و تشدد بند کیا جائے اور مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -